the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/ ترواننتاپورم۔ یکم جنوری (پی ٹی آئی) دہلی میں بغیر سبسیڈی والے پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں 220روپے کا زبردست اضافہ کردیا گیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں کی جانب سے بڑھائی گئی قیمت 31دسمبر 2013ء کی نصف شب سے لاگو ہوچکی ہے۔ نئی شرحوں کے تحت دہلی میں بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی سلنڈر اب 1214 روپے میں ملیں گے جبکہ پہلے ان کی قیمت 1021روپے تھی۔ کولکتہ میں قیمت 1270روپے ممبئی میں 1264روپے اور چینائی میں 1236روپے ہوگئی ہے۔ سلنڈر کی قیمت بڑھائی جانے سے قبل دہلی میں سی این جی اور پی ایم جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ دریں اثناء دارالحکومت نے گیس سلنڈر پر ملنے والی سبسیڈی براہ راست بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کا نظام آج سے ممبئی‘ دہلی اور دیگر شہروں میں شروع کردیا ہے۔ مرکزی حکومت ملک کی 18ریاستوں کے 184 اضلاع میں یہ منصوبہ پہلے ہی نافذ کرچکی ہے۔ یکم جنوری سے یہ ملک کے مزید 105 اضلاع میں لاگو ہوجائے گا۔ دہلی میں سبسیڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت 414روپے کلکتہ میں 416روپے ممبئی میں 444روپے اور



چینائی میں 401روپے رہے گی۔ اسی دوران چیف منسٹر کیرالا اومن چنڈی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی اطلاعات کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ وزیر پٹرولیم ویرپا موئیلی نے بھی واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اومن چنڈی نے بتایا کہ مجھے ایل پی جی کی قیمتوں میں اُس وقت اضافہ کی اطلاع ملی جب کابینہ کا اجلاس جاری تھا میں نے فوری مرکزی وزیر موئیلی سے رابطہ قائم کیا اور انہوں نے بتایا کہ قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا ہے۔ موئیلی نے صرف اتنا بتایا کہ ایل پی جی سبسیڈی کی رقم استفادہ کنندوں کے کھاتے میں جمع کرنے کی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ کیرالا کو آدھار نمبر بینک کھاتوں سے مربوط کرنے کیلئے دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو ریاستی حکومت کو ویاٹ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑے گا جس سے اس کی آمدنی متاثر ہوگی۔ اسی دوران ہوابازی کے ایندھن کی قیمت میں بھی 2.7فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ گذشتہ ایک ماہ میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.